‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

میسی نے رونالڈو سے سب سے زیادہ انسٹاگرام لائیک پوسٹ کا اعزاز چھین لیا

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو سے سوشل میڈیا کی دنیا کا بڑا اعزاز چھین لیا۔ ویسے تو لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کے درمیان ’گریٹ آف آل ٹائمز‘ (GOAT) سے متعلق بحث جاری رہتی ہے، کیونکہ دونوں ہی ایک دوسرے کے ہم پلہ فٹبالرز ہیں۔ایسے میں سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم رہنے والے رونالڈو کے کروڑوں مداح بھی ان کا خوب ساتھ دیتے ہیں جس کی مثال ان کی ایک پوسٹ کا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کیا جانا ہے۔19 نومبر کو کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنی اور میسی کی تصویر کو شیئر کیا جس میں دونوں کو علامتی طور پر شطرنج کھلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ پوسٹ کو انسٹاگرام پر 4 کروڑ 19 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا جو اب تک کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ تھی۔تاہم اب لیونل میسی نے رونالڈو سے ان کا یہ اعزاز بھی چھین لیا جہاں ان کی جانب سے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ شیئر کی گئی پوسٹ کو 4 کروڑ 68 لاکھ سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں۔

You might also like