‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

والدین کیلئے پیدائش سے قبل بچے کی خصوصیات کا انتخاب ممکن

دنیا میں پہلی بار بائیو ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسی لیبارٹری تیار کی جارہی جہاں نہ صرف بچے کی پیدائش ممکن ہو گی بلکہ والدین اپنے بچے کی خصوصیات کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق جرمنی میں تیار کردہ اس ’ایکٹو لائف‘ نامی لیبارٹری میں بائیو ٹیکنالوجی کی مدد سے بالکل ماں کے پیٹ جیسے بنائے گئے مصنوعی ماحول میں سالانہ 30 ہزار بچوں کی پیدائش ممکن ہو سکے گی۔ایکٹو لائف ایک یمنی یوٹیوبر ہاشم الغیلی کا ایک خیالی تصور ہے جو ایک سائنس کمیونیکیٹر اور مالیکیولر بائیوٹیکنالوجسٹ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ سہولت اُنہوں نے ایسے شادی شدہ جوڑوں کے لیے متعارف کروائی ہے جو والدین بننے کے خواہش مند ہیں لیکن بانجھ پن کے سبب یہ ممکن نہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ اپنے بچے کے والدین بن سکیں گے۔لیبارٹری میں بچوں کی پیدائش کی یہ سہولت پچھلے 50 سال کی تحقیق کا نتیجہ ہے۔اس حوالے سے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو خواتین کو آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش اور حمل کے دوران سامنے آنے والی دیگر پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ بائیو ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ان لیبارٹریز میں بچے کی پیدائش کے عمل کے دوران ہر طرح سے اس کا خیال رکھا جائے گا اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ بچہ صحت مند ہو۔ایک اور حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ ان لیبارٹریز میں بچوں کی پیدائش سے قبل والدین اس بات کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ اپنے بچے میں کس طرح کی خصوصیات دیکھنا چاہتے ہیں، جیسے کہ بچے کی رنگت، خدوخال اور ذہانت وغیرہ۔

You might also like