پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

کراچی ٹیسٹ: انگلینڈکی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے ہیں اور ابھی 29 رنز کا خسارہ باقی ہے۔گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 78 اور آغا سلمان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔انگلینڈ کی ٹیم کو گزشتہ روز کھیلے گئے 3 اوورز میں زیک کرولی کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کرولی کو محمد ابرار نے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔انگلینڈ آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔98 کے مجموعی اسکور پر اولی پوپ 51 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور اننگز میں محمد ابرار کا دوسرا شکار بنے جبکہ کھانے کے وقفے فوری بعد اسٹوکس 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ہیرو بروک نے ایک اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 111 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ ریحان احمد ایک رن بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے ہیں اور ابھی 29 رنز کا خسارہ باقی ہے۔عبداللہ شفیق 14 اور شان مسعود 3 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

You might also like