کراچی ٹیسٹ میں بھی ابرار احمد کی شاندار کارکردگی
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے کراچی میں بھی اپنا جادو دکھایا جس کی شائقینٍ کرکٹ اور کمنٹیٹرز نے بھی تعریف کی۔کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں ابرار احمد نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حاصل کی۔ابرار احمد نے 23 ویں اوور میں بہت ہی شاندار گیند کرا کر اولی پوپ کو 51 رنز پر بولڈ کیا، اس گیند کی کمنٹیٹرز نے بھی خوب تعریف کی۔