‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

روس کی یوکرین پر میزائلوں کی بارش، بجلی کا نظام درہم برہم

روس نے یوکرین پر میزائل برساتے ہوئے ملک بھر میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد شہری محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ اکتوبر کے بعد سے روس نے سب سے زیادہ میزائل گزشتہ صبح برسائے جس میں مشرقی علاقے خارکیف کے علاوہ بحیرہ اسود کے قریبی علاقے اوڈیسا اور مغربی یوکرین کو نشانہ بنایا ہے۔میزائل حملے کے بعد دارالحکومت کیف، خارکیف اور سمی کے علاقے میں اکثر مقامات بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔یوکرینی ایوان صدر کے نائب سربراہ کے مطابق ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کے ملبے تلے لوگ پھنسے ہوئے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ایپ ٹیلی گرام پر لکھا کہ فضائی حملوں سے متعلق انتباہ کو نظرانداز نہ کریں اور شیلٹر میں رہیں۔ واضح رہے روس نے اکتوبر سے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہری بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔

You might also like