ویگنر گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔ برطانیہ۔


برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ ویگنر گروپ کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ایک ممنوعہ تنظیم بنانے کے لیے تیار تھا اور اسے داعش اور القاعدہ کے برابر کردیا گیا تھا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوم سیکریٹری نے کہا ہے کہ ویگنر ایک پُرتشدد تنظیم ہے جس نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیرون ملک فوجی ہتھیار کے طور پر کام کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ہوم سیکریٹری کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ سیدھی اور آسان بات یہ ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں اور یہ پابندی کا حکم برطانیہ کے قانون میں واضح ہے۔

برطانوی ہوم سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ویگنر لوٹ مار، تشدد اور قتل عام میں ملوث رہا، اس گروپ کی یوکرین، مشرق وسطیٰ اور افریقا میں کارروائیاں عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔