15سال سے کنٹریکٹ پر ہیں ،مستقل کیا جائے :اساتذہ

خضدار (نامہ نگار) بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر محمد اشرف ضلعی نائب صدر امان اللہ خدرانی خازن خالد احمد امان اللہ لہڑی عبیداللہ اور دیگر نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں تقریبا نو سو پچاس اساتذہ گزشتہ پندرہ  سالوں سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں ہمیں ماضی کی حکومتوں نے کئی بار مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن اس کے باوجود ہم ابھی تک آس لگائے بیٹھے ہیں  ۔ انہوں نے  صوبائی حکومت ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ وہ ان کی پندرہ سال خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مستقل کرکے ان  کے  بچوں پر رحم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری گزارشات پر بھی عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم صوبائی اسمبلی اور گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔