13دینی جماعتوں کااو آئی سی کانفرنس کابھرپورخیرمقدم 

 کانفرنس اسلام فوبیا،مسلم اُمہ کودرپیش چیلنجزپرسنگ میل ہوگی،تحفظ ختم نبوت الائنس

  پاکستان بھارت امن عمل،مسئلہ کشمیروفلسطین اورافغان صورتحال بہترہوگی،عبدالرﺅف ملک   

13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میںشامل جماعتوںجے یوآئی،متحدہ علماءکونسل،جے یوپی،جماعت اسلامی،ورلڈپاسبان ختم نبوت،مسلم لیگ(علماﺅمشائخ)،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ،خاکسارتحریک،چاروںمسالک علماءبورڈ،مجلس احراراسلام اورمصطفائی جسٹس مومنٹ کے راہنماﺅںمولاناعبدالرﺅف ملک،پیرسلمان منیر،علامہ محمدممتازاعوان،ڈاکٹرفریداحمدپراچہ،مفتی غلام حسین نعیمی،مولانامحمدالیاس چنیوٹی(ایم پی اے)،سیدعطاءاللہ شاہ بخاری ،میاںمحمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،رانامحمدایوب خاکسار،مولانامحمدنعیم بادشاہ سلفی،علامہ شعیب الرحمن قاسمی،حافظ کاظم رضانقوی،علامہ عاشق حسین رضوی ،حافظ نیازاحمدبنگلانی اورافتخاراحمدفخرنے اسلام آبادمیںمنعقدہ اوآئی سی کانفرنس کابھرپورخیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس اسلام فوبیااوراورمسلم اُمہ کودرپیش معاشی ،اقتصادی ،سیاسی وثقافتی چیلنجزکے حل کیلئے انتہائی سنگ میل ثابت ہوگی دنیابھرکی نظریںOICکانفرنس پرلگی ہیں۔اوردنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے دوارب مسلمانوںکی اُمیدیںاس سے وابستہ ہیںان راہنماﺅںنے کہاکہ اسلام آبادمیںاس کانفرنس کے انعقادسے مسلم دنیامیںپاکستان کاوقاربلندہوااوریہ کہ پاکستان مسلم اُمہ کی قیادت کی بہترصلاحیت رکھتاہے۔نیزاوآئی سی کانفرنس پاکستان بھارت امن عمل ،مسئلہ کشمیروفلسطین اورافغان صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہوگی۔مزیدبراں۴انہوںنے افغانستان کومددفراہم کرنے کے ضمن میںافغان امدادی ٹرسٹ فنڈکے قیام کے فیصلے کوبھی بھرپورالفاظ میں سراہا۔