یوکرین پر حملے کے دوران روسی میزائل پولینڈ میں جا گرا،دو افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی میزائل نیٹو کے رکن پولینڈ میں جا گرا، جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ایک سینئر امریکی انٹیلی جنس اہلکار کا کہنا ہے کہ روسی میزائل نیٹو کے رکن پولینڈ میں داخل ہوئے، جس سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔پولش حکومت کے ترجمان نے تاہم ان معلومات کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا کہ رہنما "بحران کی صورتحال” پر ملاقات کر رہے ہیں۔حملوں کا مقصد یوکرین کے آئل فیلڈ کو تباہ کرنا تھا۔تفصیلات کے مطابق میزائل پرزیووڈو گاؤں میں گرے، جو مشرقی پولینڈ میں واقع ہے اور یوکرین کی مغربی سرحد سے کچھ فاصلے پر ہے۔ پولینڈ کے ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ملک کے وزیر اعظم نے ہنگامی دفاعی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔