یوکرین پرروسی حملہ’ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی
روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں آ گئیں۔ جاپان ،چین ،سنگاپور میںسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد تک مندی ریکارڈ کی گئی ۔سینسیکس انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد مندی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ ممبئی میں دوران ٹریڈنگ انڈیکس 55ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر موجود رہا۔بڑے زرعی ملک یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر غلے کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا ۔ سنگاپور کی مارکیٹس میں گندم کی قیمت میں 5.5 فیصد، مکئی میں 4 اور سویابین کی قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی آغاز ہوا ۔