یوکرین میں تھیٹر دھماکے سے اڑا دیا گیا‘تھیٹر میں 1200افراد موجود تھے
کیف میں 2عمارتوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا‘ جنوبی شہر اوڈیسا اور زپوریزیا بھی دھماکوں سے گونج اٹھے‘دھماکا شہر کے ریلوے اسٹیشن پر ہوا‘ چیہرنیو شہر پر حملے میں بھی 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
یوکرین میں تھیٹر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ حکام کے مطابق تھیٹر میں بارہ سو افراد موجود تھے۔عارضی جنگ بندی کے باوجود یوکرین پر روسی حملے جاری ہیں۔ کیف میں دو عمارتوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی شہر اوڈیسا اور زپوریزیا بھی دھماکوں سے گونج اٹھے۔ ایک دھماکا شہر کے ریلوے اسٹیشن پر ہوا۔ چیہرنیو شہر پر حملے میں بھی 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ماریوپول میں تھیٹر کو ایک طاقتور بم سے اڑا گیا دیا۔ یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق تھیٹر میں 1200 شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی تاہم جانی نقصان کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔یوکرین نے روسی فورسز کی تحویل میں موجود ماریوپول کے میئر کی رہائی کے بدلے 9روسی فوجیوں کو چھوڑ دیا۔ آئیوان فیڈیروف نے روس کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔