یوکرین جنگ پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب، جی سیون ممالک کی مزید پابندیوں کی دھمکی

نیویارک:  یوکرین جنگ پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا، جی سیون ممالک نے روس کو مزید پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے.روس پر سخت اقتصادی پابندیوں کے بعد روبل کی قدر20 فیصد نیچے جا گری۔سلامتی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں روس سمیت پانچ سپر پاورز کی ویٹو پاور سلب کر لی گئی. یوکرین پر حملے کے خلاف جنرل اسمبلی کا فوری ہنگامی اجلاس بلانے کی منظوری دے دی گئی۔ قرارداد کے حق میں گیارہ ممالک نے ووٹ دیا، چین، بھارت، عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔دوسری جانب جی 7 ممالک نے روس پر مزید پابندیوں کی دھمکی دے دی۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی علاقوں پر قبضے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، روس نے حملے بند نہ کیے تو مزید پابندیاں لگا دیں گے۔امریکا، یورپی یونین، برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے بعد روسی کرنسی اپنی قدر کھو بیٹھی ہے. روبل ڈالر کے مقابلے میں پہلی بار 20 فیصد تک گر گیا ہے۔ سوئٖفٹ بینکاری سسٹم سے نکالے جانے کے بعد روس کو پٹرول اور گندم کی برآمدات کی ڈیلنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دریں اثنا روسی افواج نے یوکرینی شہر وردسنک پر قبضہ کر لیا، لڑائی میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ بھی تباہ ہو گیا، ماسکو نے جھڑپوں کے دوران اپنے کئی اہلکاروں کی ہلاکت کا بھی اعتراف  کیا ہے۔