یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب میں پاکستان میں تیس سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹا اور سیلاب آیا۔

بارشوں اور سیلاب سے چار سو بچوں سمیت بارہ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ گیارہ لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا۔ اٹھارہ ہزار سکول سیلاب سے متاثر ہوئے۔ تین کروڑ چالیس لاکھ متاثرین میں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بچے ہیں- متاثرین سیلاب کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ سیلاب کے باعث بہتر اضلاع بری طرح متاثر ہوئے۔ متاثرین اور بچوں کو پینے کے پانی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ فوری امداد نا ملنے کی صورت میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ سردی کا موسم آنے میں آٹھ ہفتے باقی ہیں۔
پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ سیلاب کے باعث ایک سو ساٹھ پل اور پانچ ہزار کلومیٹر لمبی شاہرائیں متاثر ہوئی ہیں۔ تین عشاریہ پانچ ملین ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔آٹھ لاکھ جانور سیلاب میں بہہ گئے۔