یوم آزادی کی خوشی میں شارجہ میں ہاکی میچ، پاکستانیوں کی بڑی تعد اد میں میچ دیکھا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے نمائشی ہاکی میچ اسپورٹس قونصل گرؤنڈ شارجہ میں کھیلا گیا۔ مقابلے کو یوای اے ہاکی فیڈریشن اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کا تعاون حاصل تھا۔ نمائشی میچ پاکستان مستقبل بلڈنگ کنٹریکٹر الیون اور حسان ال علی ایڈووکیٹ لیگل کنسلٹنسی انویٹیشن ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو ثانی الذکر نے 2 صفر سے جیت لیا۔ کپتان وحید گوندل مقابلے جیتنے پر بہت خوش نظر آئے۔ اس نمائشی میچ کے مہمان خصوصی دبئی پاکستان قونصلیٹ کے قونصلر رحیم اللہ خان اور محسن راجہ تھے. جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں یوای اے ہاکی فیڈریشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ احمد سعید السویدی ، سماجی رہنما مسز شہناز خانم، قانونی مشیرشہزاد اختر، ایونٹ کے جنرل سیکریٹری ہابیل شاہ، ٹینکنیکل سیکریٹری یواے ای ہاکی فیڈریشن اسامہ فتح اللہ ، ارکان انتظامی کمیٹی عبدالفہیم اور چیف آرگنائزر رضا عابدی شامل تھے۔ میچ کے امپائر ہانی ابو لیلیٰ اور ارون تھے جبکہ عابد نقی نے تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیئے۔ جہانگیر مغل نے ملی نغمے پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ میچ میں نائب صدرپی او سی گلوبل امارات سید سلیم اختر کی خصوصی شرکت، رحیم اللہ خان نے کامیاب ٹیم کے کپتان وحید گوندل اور نائب کپتان بہزاد اکبر کو ٹرافی دی ۔ جبکہ احمد ال السویدی نے رنر اپ ٹیم کے کپتان حامد عزیز اور نائب کپتان سمیر کو ایوارڈ دیا۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی رحیم اللہ خان نے احمد السویدی ، شہزاد اختر.فاطمہ بخاری اور مسز شہناز خانم جبکہ احمد السویدی نے مہمان خصوصی رحیم اللہ خان کوخوش آمدید کہا-