یورپی ممالک میں جنوری میں موسم گرم ہونا شروع
متعدد یورپی ممالک میں جنوری میں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک میں جنوری کی نسبت درجہ حرارت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت کی شرح عام موسم کی نسبت 10 فیصد زائد ہے۔رپورٹس کے مطابق اتوار کو وارسا میں درجہ حرارت 18.9، بلباؤ میں 25.1 سینٹی گریڈ ہوگیا تھا۔ہالینڈ، لتھونیا، پولینڈ، چیک ری پبلک، ڈنمارک اور بیلاروس میں جنوری میں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق جرمنی، فرانس اور یوکرین میں بھی جنوری میں گرمی کے رکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔