ہم سیلفی کیوں لیتے ہیں؟ نئی تحقیق میں وجہ سامنے آگئی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )سائنس دانوں نے بلآخر پتہ چلالیا کہ ہم سیلفی کے اتنے دیوانے اور عادی کیوں ہیں؟ اگر آپ دیکھیں کہ کوئی شخص سیلفی کے لیے پوزنگ کررہا ہوتا ہے تو یہ کہا جاتا ہے کہ یہ خودپسند ہے، لیکن یہ بات درست نہیں کہ ہم سب خود پسند ہیں۔ دراصل جب ہم سیلفی لیتے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ ایک جسمانی تجربہ پر مبنی دستاویز موجود ہو۔ سیلفی کے حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ فرسٹ پرسن تصاویر ایک طرح سے مخصوص لمحے کے گہرے معنوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا ہوتا ہے اور اس میں مدد گار ہوتا ہے۔اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور امریکا کی اوہائیو یونیورسٹی سے سابقہ تعلق کے حامل زچاری نیس جو اب جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹوبنگن کے ایک پوسٹ ڈاکٹرل اسکالر ہیں، کہتے ہیں کہ اگرچہ بعض اوقات عام کلچر میں تصاویر بنانے کے عمل پر طنز بھی کیا جاتا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ذاتی تصاویر دراصل لوگوں کے پاس اپنے ماضی کے تجربات سے منسلک ہونے کا ایک موثر ذریعہ ہوتا ہے اور اس سے وہ اپنی ذاتی زندگی کا احاطہ کرسکتے ہیں۔