ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر اُبھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا: آرمی چیف
ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈہ کے بجائے قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے کو اہمیت دینی چاہیے- پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں- ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر اُبھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا: آرمی چیف
جنرل سید عاصم منیر،چیف آف آرمی اسٹاف کا کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس تقریب سے خطاب –
#AsimMunir #COAS
#marrychristmas