"تو تو میں میں” لمیٹڈ کمپنی


ھم نے اپنے ملک کی ہر چیز بمع کھیل کے حوالے کر دی – یہ ایک نئی کمپنی ہے، بہت تیزی سے پروان چڑ رھی ہے- اس کی خاص بات یہ ھے کہ عام آدمی سے لیکر حکمران تک اس کے شیئر ھولڈر ہیں- اس میں کوئی انوسٹمنٹ نہی چاہیے- صرف موبائل اور انٹر نیٹ چاہیے- اس کمپنی کی خاص بات یہ کہ یہ ھمیشہ گھاٹے میں رھتی ہے لیکن اس کے حصہ دار اسے چھوڑتے نہیں – توں توں میں میں کی جنگ میں حصہ لینے والوں کو یہ غلط فہمی ھوتی ہے کہ وہ دوسروں کے پردے چاک کر رھے ہوتے ہیں ، دراصل وہ اپنا ہی پردہ چاک کر کے دنیا کے سامنے مذاق بن رھے ہوتے ہیں۔