گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے ’پیر‘ کے دن کو ہفتے کا بدتر دن قرار دے دیا

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے آخر کار سب کے دلوں کی بات سن لی اور ’پیر‘ کے دن کو ہفتے کا بدتر دن قرار دے دیا۔کا مطلب کیا ہے ؟ چھٹی ختم ۔ دنیا بھر میں ملازم پیشہ افراد ہوں یا طلبا ہفتہ اتوار چھٹی کا مزہ لیتے ہیں جبکہ پیر کو انہیں دوبارہ سے کام کا آغاز کرنا پڑتا ہے، جو کسی کو پسند نہیں آتا، اسی لیے دنیا بھر کے لوگوں کو پیر کا دن زیادہ پسند نہیں ہے۔اسی لیے دنیا بھر کے لوگوں کے جذبات دیکھتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ اعلان ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا، جس کے کئی صارفین نے تبصرے بھی کیے اور کہا کہ ۔ پیر کا دن اسی کا مستحق ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ پیر کو بدترین دن قرار دینے میں اتنی دیر کیوں ؟