گورنمٹ گرلز ایلیمنٹری سکول واربرٹن نے انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) گورنمٹ گرلز ایلیمنٹری سکول واربرٹن ضلع ننکانہ نے برٹش کونسل سے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیت لیا۔ اس شاندار کامیابی پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ ،سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید اورشہری حلقوں نے سکول پرنسپل اور دیگرعملے کو تعلیمی سرگرمیوں میں کامیابیوں کی شاندار روایات جاری رکھنے پر مبارکباد دی۔ عوامی سماجی حلقوں کے مطابق سکول پرنسپل مس انعم نے بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ملک بھر میں ادارے اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔