گال ٹیسٹ ،شاہین پہلی اننگز میں فلاپ، سری لنکا کو 147 رنز کی برتری

گال ٹیسٹ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے تمام بیٹرز پویلین لوٹ گئے اور سری لنکا کو اب بھی 147 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم محض 231 رنز ہی بناسکی اور سری لنکا کی شاندار بولنگ نے پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز آغا سلمان نے اسکور کیے، انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جب کہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔قبل ازیں گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو نروشان ڈک ولا 42 اور دونتھ ویلا لگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈک ولا کو 51 اور پھر ویلا لگے کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائیرمیش مینڈس نے 35 رنز اسکور کیے جب کہ پراباتھ جے سوریا وکٹ 8 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد نواز نے 2 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔