کیا ایمن خان دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟
راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ایمن خان نے گزشتہ شب نجی تقریب میں شرکت کی، اس دوران اداکارہ کی دیگر فنکاروں کے ساتھ بنائی گئی متعدد تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جبکہ ایمن خان نے خود بھی اپنی تصویریں انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے سیکڑوں تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔اداکارہ کی تصویروں پر مداحوں کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ایمن خان دوبارہ سے ماں بننے والی ہیں؟‘ جبکہ ایک صارف کا ایمن سے شکوہ کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ ’آپ نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیوں نہیں کیا۔‘یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایمن خان نے گزشتہ عید پر نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی تھی۔اس دوران بھی اُن سے متعلق مداحوں کا تبصروں میں کہنا تھا کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں مگر اس بات کا اعلان نہیں کر رہیں۔