کورونا،24 نئے کیسز رپورٹ، 29 مریضوں کی حالت تشویشناک
مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،این آئی ایچ
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید24نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 554 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔