کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش
کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، نئے سال کی آمد پر بچے کی ولادت سے والدین خوشی سے نہال ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شہری جان محمد کے ہاں ایک اور بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے بعد ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی ہے،جان محمد کے 60 بچوں کی ولادت 3 بیویوں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 5 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے،جان محمد کے 55 بچے حیات اور صحت مند ہیں۔جان محمد کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ایک اور بچے کی ولادت سے بہت خوش ہوں،انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام حاجی خوش حال خان رکھا ہے۔جان محمد کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں،جان محمد پیشے کے لحاظ سے کمپاو¿نڈر ہیں اور وہ نواحی علاقے میں اپنا کلینک چلاتے ہیں،کثیر الاولاد شخص کو ایک اور شادی کی بھی خواہش ہے جس کیلئے چوتھی زوجہ کی تلاش جاری ہے۔