کسٹمز کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف انکوائری کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل
ایرانی تیل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف سکھر اور لاڑکانہ کے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی ڈی ڈی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی کرائم برانچ عامر فاروقی، ایس ایس پی دادو عبدالخالق اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عبدالقدوس کلوڑ شامل ہیں،کمیٹی انکوائری کرکے رپورٹ سی پی او سندھ کو پیش کرے گی۔