کرکٹ کی تاریخ کا دلچسپ میچ, گلیمورگن 592 کے تعاقب میں صرف ایک رن سے فتح سے دور رہ گئی
چیلٹن ہیم ( انگلینڈ) :گلوسٹرشائر اور گلیمور گن کے درمیان کھیلا جانے والا کاؤنٹی کرکٹ میچ ٹائی ہوگیا۔
گلیمورگن کی ٹیم تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری گیند پر ایک رن نہ کر پائی اور پوری ٹیم آوٹ ھو گئی۔
گلوسٹر شائر نے گلیمورگن کو جیت کے لیے 593 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم گلیمورگن کی ٹیم آخری گیند پر592 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
گلیمورگن کی جانب سے کپتان سیم نارتھیسٹ نے 187 رنز اسکور کیے جبکہ مارنس لبوشین نے 119 رنز کیاننگ کھیلی۔
گلوسٹرشائر نے پہلی اننگ میں 179 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 610 رنز بنائے تھے۔
دوسری جانب گلیمورگن نے پہلی اننگ میں 197 اور دوسری اننگ میں 592 رنز بنائے۔