کرناٹک،حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج، تعلیمی ادارے بند
سکول کالج بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا،وزیراعلیٰ کرناٹک
بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر ہابندی کے خلاف مسلم طلبا کا احتجاج دبانے کے لیے مودی سرکار نے تعلیمی ادارے بند کر دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے تنازع پر تعلیمی ادارے تین دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکول کالج بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔یاد ہے کہ کرناٹک کے کالجز میں باحجاب طالبات کے کلاسیں لینے پر پابندی عائد کی گئی جس کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے ۔