کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصرسے معاہدہ کرنے پر رضامند

دنیا کے مشہور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جلد ہی سعودی کلب النصر کا حصہ بن جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو سعودی عرب کےکلب النصر کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔قطر ورلڈکپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب میں شمولیت اختیار کرلیں گے اور انہیں معاضے کے طور پر سالانہ 20 کروڑ یورو (46 ارب پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔خیال رہے کہ چند روز پہلے کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔