کراچی ٹیسٹ: پہلا دن ختم، پاکستان 304 پر آؤٹ، انگلینڈ بھی ایک وکٹ سے محروم

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کا پہلا دن اختتام پذیر ہوگیا۔ جہاں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آل آؤٹ ہوئی وہیں انگلینڈ کی ٹیم بھی 7 رنز پر ایک وکٹ سے محروم ہوگئی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یہ جوڑی اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہی۔انگلینڈ نے بھی پہلے روز تین اوورز کا سامنا کیا جہاں اس نے 7 رنز بنالیے جبکہ ایک وکٹ سے محروم ہوگئے۔ مہمان ٹیم کے زیک کراؤلی بغیر کوئی رن بنائے ابرار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔