کراچی ٹیسٹ: تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 449 رنز بنائے تھے۔امام الحق اور سعود شکیل نے 3 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز سے آج دن کے کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹِم ساؤتھی نے امام الحق کو 83 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔گزشتہ روز عبداللّٰہ شفیق 19، شان مسعود 20 اور بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔