کراچی ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے،مہمان ٹیم نے پاکستان کو کلین سوئپ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ہے، مہمان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیئے گا 167رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ہے،واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی بار ہوم سیریز میں کلین سوئپ ہوا ہے۔