کراچی ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دکلیئر کردی

کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دکلیئر کردی۔نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 174 رنز کی برتری حاصل ہے۔ بلیک کیپس کی جانب سے کین ولیمسن 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یہ ان کے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری ہے۔اس کے علاوہ ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور اش سودھی نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود ہیں۔