کراچی والو! تیار ہو جاﺅ….پاکستان تحریک انصاف کا 16 اپریل کو کراچی میں پاور شو کا اعلان 

 انشاءاللہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ خوددار خودمختار پاکستان کےلئے کھڑا ہے‘عمران خان‘مزارِ قائد کے باغِ جناح میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے‘ علی زیدی اور اس عمر کا ٹویٹ 

 حکومت ختم ہونے اور اسمبلیوں سے استعفوں کے بعد بعد تحریک انصاف نے ایک بار پھر عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کا 16  اپریل کو کراچی میں پاور شو کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 اپریل کو کراچی میں جلسے عام کا اعلان کردیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں سابق وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور علی زیدی نے کہا کہ کراچی والوں تیار ہوجاو¿، خان آرہا ہے، انشاءاللہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ایک خوددار خودمختار پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان17 اپریل کو کراچی آرہے ہیں، پی ٹی آئی جلسہ مزارِ قائد کے باغِ جناح میں ہوگا جہاں سابق وزیراعظم تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔