کراچی میں سندھ کے ایم پی اے اسلم ابڑو کی گاڑی پر حملہ آوروں کی فائرنگ سے ان کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے۔
بدھ کے روز کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے فیز 7 میں نامعلوم حملہ آوروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی محمد اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ساؤتھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اسد رضا نے بتایا کہ جس گاڑی پر حملہ ہوا وہ اسلم کی تھی لیکن وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ساتھ سفر نہیں کر رہے تھے۔