کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک) افریقی ملک ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین اقوام متحدہ کی امن فوج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کے مشن پر دھاوا بولا تو امن فوج کے اہلکاروں نے فائر کھول دیا۔ کانگو میں دو دن سے شہری امن فوج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔مظاہرین کا موقف ہے کہ امن فوج باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان لڑائی روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔