کارتک آریان نے سیریل کلر کے کردار کے لیے 14 کلو وزن بڑھالیا
کارتک آریان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کی تیاری کے دوران ہونے والا تجربہ شیئر کیا ہے، فلم میں وہ سیریل کلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے کردار ’فریڈی‘ کے لیے میں نے 14 کلو وزن بڑھایا۔فلم کا نام بھی فریڈی ہے جو 2 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔
کارتک آریان نے ایک ہی پوسٹ میں اپنی دو تصاویر شیئر کیں، ایک تصویر وزن بڑھنے سے پہلے کی جبکہ دوسری بعد کی ہے۔نئی فلم میں کارتک ایک دندان ساز کا کردار ادا کر رہے ہیں جو در حقیقت سیریل کلر ہے۔