کابل :پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ
افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں گارڈ زخمی ہو گیا۔کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ ہوئی تاہم پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے لیکن ان کے گارڈ گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے چلائی گئیں۔