ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019ء کو ایک آرٹیکل میں شہباز شریف پر الزام لگایا تھا۔اخبار نے الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے زلزلہ زدگان کے فنڈ میں چوری کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف سے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی تھی۔ڈیلی میل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔