ڈیزل پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کا کام شروع۔

وفاقی حکومت نے ڈیزل پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کے فیز ون پر کام شروع کر دیا ہے ۔ 377 ارب روپے مالیت کا یہ پروجیکٹ تین سال میں مکمل ہو گا۔منصوبہ زرعی انقلاب سکیم کا حصہ ھے۔ اس منصوبے کے تحت رجسٹرڈ کسانوں کو سولر پینل کیلے مالی اور تکنیکی تعاون کیا جائے گا۔ منصوبے کی وجہ سے پاکستان کو 4 ارب ڈالر فائدہ ہوگا ۔