ڈنمارک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد پابندیاں لگادی گئیں
ڈنمارک میں کورونا کیسزمیں مسلسل اضافے کے بعد پابندیاں لگادی گئیں، اسکولز اور نائٹ کلب 15 دسمبر سے 4 جنوری تک بند رہیں گے۔ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔نیشنل بورڈ آف ہیلتھ ڈنمارک کے حکام نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کرسمس ڈنر جیسے بڑے پروگراموں کو منسوخ کردیں ، ڈنمارک میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے 38 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔