ڈریپ نے کہا ہے کہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقرر کی ہے، تمام 25 نئی دوائیں ہیں، اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں تھیں۔

دواؤں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کر دی۔
تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیراسٹامول کے ساتھ کمبینیشن میں نئی دوا رجسٹر کی گئی ہے، سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے مختلف ادویات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا