ڈالر 181.50روپے کی بلند تر ین سطح پر قر ضے 2پزار 550ارب بڑھ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر بلند ترین سطح 178.4 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1.60 روپے مہنگا ہو گی۔ا اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 181.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ 2ہزار 550 ارب روپے بڑھ گیا۔ یکم جولائی سے اب تک ڈالر 13 فیصد بڑھ چکا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت  21ڈالر  کے اضافے سے 1809ڈالر  ہو گئی۔ گزشتہ روز ملک میں 24قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت میں 750روپے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 125896روپے ہو گئی۔