ڈالر 15 پیسے کے اضافے کے بعد 222 روپے 10 پیسے کا ہو گیا
امریکی ڈالر کئی روز سے مسلسل مہنگا ہو رہا ہے اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر بہتر کرنے میں ناکام ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہو ا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے کے اضافے کے بعد 222 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔