ڈالر کی قدر میں مزید کمی

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )گزشتہ روز کی طرح امریکی ڈالر کی قدر میں آج مزید کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 62 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 292 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔