ڈالر کی قدر میں آج پھر اضافہ

امریکی ڈالر کی مسلسل پرواز جاری ہے جس کے باعث اس کے مقابل پاکستانی روپیہ اپنی اہمیت گھٹا رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے اختتام تک ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں آج ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 228روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔