چین ، 8 کروڑ سے زائد افراد کو ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنسز جاری کر دئیے گئے

وزارت پبلک سکیورٹی نے کہا ہے کہ اب تک 8 کروڑ سے زائد چینی ڈرائیوروں کو ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنسز جاری کردیئے گئے ہیں۔وزارت نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حالیہ برسوں میں وزارت نے شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک انتظامات میں 69 اصلاحات متعارف کر وائی ہیں۔وزارت نے کہا کہ 3.2 ارب سے زائد آن لائن خدمات مہیا کی جاچکی ہیں جس سے افراد اور کاروباری اداروں کو 80 ارب یوآن ( 12.6 ارب امریکی ڈالرز)تک سروس اخراجات کم کرنے میں مدد ملی۔