چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آنےکے بعد سوشل میڈیا پر میمزکا طوفان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور چٹکلوں کا طوفان آگیا۔میمز اور چٹکلوں کی بھر مار کے باعث ‘Mother in Law’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور گھریلو معاملات کے بعد سیاسی معاملات میں ساس کے عمل دخل پر بحث چل نکلی۔کسی نے کہاکوئی رول آف لاء نہیں، بس مدر ان لاء، کسی نےکہا ساس ہماری ریڈ لائن ہے، تو کوئی بولا ‘جب Mother in Law ہی بن جائے Law’۔ایک صاحب نے ٹرک کے پیچھے لکھے فقرے کو موقع کے حساب سے نیا رنگ دے دیا اور کہا کہ ‘یہ سب میری ساس کی دعا ہے’۔اسی دوران ایک شخص نےعید پر سسرال کا چکر لازمی لگانےکا مشورے دے ڈالا اور لکھاکہ ‘سسرال ایک کلومیٹر دور’۔ْ

https://twitter.com/hashtag/AudioLeaks

https://twitter.com/hashtag/MotherInLaw