چھریوں کے ساتھ ڈانس کرنے پر پولیس اہلکار ان کے گھر پہنچ گئے۔امریکہ
41 سالہ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چھریوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے سوشل میڈیا پر واضح کیا تھا کہ یہ چھریاں اصلی نہیں ہیں تاہم پھر بھی ان کے کچھ مداحوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو بلایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بعدازاں واضح کردیا کہ برٹنی اسپیئرز کو کسی بھی قسم کا خطرہ یا انہیں کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔