چٹخورہ پن یا موٹاپہ : فیصلہ آپ کا 

انسان اگر اپنی منزل کا تعین کر لے، اسے حاصل کرنے کی چاہ بھی ہو  اور ساتھ  Causal Hypothesis بھی  سمجھ لے تو  منزل پر  پہنچنے میں آسانی رہتی ہے- 

میرا ذاتی خیال ہے قدرت casual hypothesis کے قانون پر عمل کرتی ہے- قدرت کی ہر چیز  میں ایک pattern ہے-کامیابی اور ناکامی کے اصول طے کر دئے گئے ہیں- cause اور effect کا اصول مسلمہ ہے-

 گراٹو جلیبی ،رس ملائی، گول گپے کھا کر پتلی کمر کی تمنا کرنا  جلیبی کی توہین ہے- جلیبی ایسا کرنے نہیں دے گی- کیلوریز اپنے شکار کو پہچانتی ہیں، اس لئے ہمیشہ ذائقے کے ساتھ آتی ہیں- کیلوریز گھیر کے مارتی ہیں اور ان کی آنکھ بہت تیز ہے- دور سے موٹے بندے  اور اس کی جیب کو پہچان لیتی ہیں- میکڈونلڈ، کے ایف سی، تہذیب ، نرالا سویٹ، شنواری، بٹ کڑاہی، عابد نہاری، پھجہ پائے یا مجہ پائے کے اندر کیلوریز نے پوری پوری انیکسی کرائے پر لے رکھی ہیں- یہ چھپ کے ادھر ہی بیٹھی رہتی ہیں –

 انسانوں کے علاوہ تمام جاندار  ایک قاعدے میں چلتے ہیں- آپ کبھی کوّے، ہرن، چڑیا، عقاب کو موٹا نہیں دیکھیں گے- اُن کے کھانے کے مینیو طے ہیں – ہانڈی روٹی کی رسم اور اس کے لئے بے انتہاء تردد والی  صلاحیت صرف انسانوں میں ہے- دیگوں میں قورمے، بریانیاں، پلاؤ ، روغنی نان، تندوری چکن یہ سب کام کیا پتلی کمر والے ہیں؟ 

ویسے  پیٹ بڑا ہونے میں مضائِقہ کیا ہے؟ امریکہ  70%  وزنی آبادی کے ساتھ دنیا کی واحد سپر پاور ہے- ایلن مسک، جیف بوز، امبانی، اڈانی، ان کا  پیٹ کبھی کسی کو نظر آیا؟ کبھی کسی نے غور کیا کہ ان میں کس کے سر کے بال ہیں یا نہیں ہیں – دنیا میں پیٹ کون دیکھتا ہے، یار- chill

کھائیں، پیئں لیکن  ورزش ضرور کریں تاکہ صحت ٹھیک رھے-