پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے ہرا دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی، ایونٹ میں کراچی کنگز کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگنز نے شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں کراچی کنگز 67 رنز سے فتح یاب ہوگئی۔